• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146339

    عنوان: لاوارث بچے کو گود لینا؟

    سوال: کوئی عورت ہسپتال میں اپنے بچے کو چھوڑ کر چلی گئی ہے، کیا ایسے بچے کو گود لیا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 146339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 210-210/M=2/1438

    اگر یقین ہو کہ عورت چھوڑ کر چلی گئی ہے اور وہ اپنے بچے کو لینے نہیں آئے گی اور ہسپتال میں چھوڑ دینے سے ضائع ہونے یا عقائد خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اسے حفاظت و تربیت کی غرض سے گود لے سکتے ہیں لیکن گود لینے کی وجہ سے وہ بچہ یا بچی صلبی بیٹا یا بیٹی کے حکم میں نہیں ہوگی اس لیے اگر گود لینے والا شخص اس بچی کا نامحرم ہے تو بلوغ کے بعد پردے کے احکام جاری ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند