• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146527

    عنوان: خواب میں مسجد نبوی کے اندر گھومنا، حضور کا بال مبارک اور روضہٴ مبارک کا دیکھنا

    سوال: میں نے ایک بار دیکھا کہ میں مسجد نبوی میں ہوں، اور مسجد نبوی کے برابر میں میں نے کمرہ لیا ہے اور میں مسجد میں جیسے ہی قدم رکھا تو میرے قدموں کی آہٹ بھی گونجتی ہے اور نہایت ہی شاندار مسجد میں چمک دھمک دکھ رہی ہے مجھے بہت سکون مل رہا ہے اور میں اندر گھوم رہا ہوں اچھا لگ رہا ہے اور پھر سامنے دیکھتا ہو ں کہ ایک فریم میں شیشہ لگا ہوا چمکتا ہے اس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بال مبارک رکھا ہوا ہے جو بہت ریشم دار دکھائی دے رہا ہے۔

    جواب نمبر: 146527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 219-166/D=3/1438

    خواب مبارک ہے نیکی اور بھلائی حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے ان شاء اللہ نماز باجماعت کا اہتمام اور جملہ امور میں اتباع سنت کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند