• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157232

    عنوان: کرکٹ میں بطور انعام ملنے والی رقم یا ٹرافی جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: سوال: کرکٹ میں لوکل ٹورنامنٹ(جو ہم لوگ آپس میں کھلتے ہیں) میں جو انعام ٹرافی یا کوئی رقم دی جاتی ہے کیا یہ رقم یا انعام جائز ہے ؟ اور جو انٹرنیشنل کرکٹ میں جو انعام یا رقم دی جاتی ہے کیا وہ بھی جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 157232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:284-258/M=4/1439

    اگر انعام یکطرفہ ہو مثلاً ایک ٹیم دوسری ٹیم سے یہ کہے اگر تم کھیل جیت گئے تو ہماری طرف سے یہ انعام ہے اور اگر ہارگئے تو ہم تم سے کچھ نہیں لیں گے تو یہ صورت جواز کی ہے اسی طرح اگر انعام کسی تیسرے فرد یا جماعت یا حکومت کی طرف سے ہو اور دونوں ٹیمیں کوئی فیس اور روپیہ جمع کرکے کھیلتی ہیں اور جانبین سے یہ شرط ہو کہ جو ٹیم جیت جائے گی وہ پوری رقم لے لے گی تو یہ جوا (قمار) ہے اس لیے ناجائز ہے اور کھیل اگر خلافِ شرع امور کے ارتکاب پر مشتمل ہو تو اس کے کھیلنے سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند