• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147965

    عنوان: كیا ڈاکٹر منظر الاسلام صدیقی كی اتباع كی جاسكتی ہے؟

    سوال: بنگلہ دیش میں ایک پیر ہیں جو منیک گنج میں رہتے ہیں، ان کانام ڈاکٹر منظر الاسلام صدیقی ہے، ان کی مجلس میں ان کے معتقدین اعلانیہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے ولی ہیں اور وہ اللہ کے روحانی طاقتور ولیوں میں سے ایک ہیں، ہمارے گھروالے بھی ان کے معققدین ہیں، جب ان کو دعوت دی جاتی ہے تو وہ ہمارے گھر آتے ہیں اور مسجد میں جانے کے بجائے گھرپہ ہی ہمارے گھر والوں کے ساتھ فرض نماز باجماعت پڑھتے ہیں ۔ فرض نماز کے لیے ان کے معتقدین پگڑھی پہنتے ہیں اور نماز پوری ہونے کے بعد پگڑھی اتار دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان کا بیان ویڈیو میں ریکارڈ ہوتاہے اور ان کی ویڈیو کے ذریعہ دعوت کا کام کیا جاتاہے، ان کے معتقدین ان کے سامنے ان کی تصویر لیتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں۔ کیا مجھے ان کی اتباع کرنی چاہئے؟کیا وہ نیک پیر ہوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 147965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 519-536/L=6/1438

    ہم ڈاکٹر منظر الاسلام صدیقی سے واقف نہیں اس لیے ان کے بارے میں کچھ لکھنے سے معذور ہوں؛ تاہم ان کے تعلق سے جو حالات تحریر ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ پیر بننے کے اہل نہیں، پیر بننے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی متبع شریعت ہونے کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے والا ہو؛ اس لیے جو شخص بلا ضرورت مسجد کی جماعت ترک کرتا ہو تصویریں کھینچواتا ہو ویڈیو بنواتا ہو وہ پیر بننے کا اہل نہیں؛ اس لیے آپ ایسے پیر کے دام فریب میں ہرگز نہ آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند