• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59559

    عنوان: 14/5/2015کی فجر کی نماز کے بعد تقریباً سوا سات بجے میں نے خواب میں دیکھا کہ ہماری ہی مسجد میں سب لوگوں کے سامنے میرے پاس جو ٹیبل تھا وہ اپنے آپ گھومنے لگا اور میں گھبرا کر گھر آگیا ، پھر وہ جن میرے پیچھے آکر گھر میں مجھے ڈرانے لگا، اتنا ہوتے ہیں میری آنکھ کھل گئی ۔ آپ سے گذارش ہے کہ خواب صحیح تعبیر بتائیں۔

    سوال: 14/5/2015کی فجر کی نماز کے بعد تقریباً سوا سات بجے میں نے خواب میں دیکھا کہ ہماری ہی مسجد میں سب لوگوں کے سامنے میرے پاس جو ٹیبل تھا وہ اپنے آپ گھومنے لگا اور میں گھبرا کر گھر آگیا ، پھر وہ جن میرے پیچھے آکر گھر میں مجھے ڈرانے لگا، اتنا ہوتے ہیں میری آنکھ کھل گئی ۔ آپ سے گذارش ہے کہ خواب صحیح تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 59559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 818-801/H=8/1436-U تعبیر یہ ہے کہ شیطان گھبراہٹ میں مبتلا کرکے اعمالِ صالحہ سے ہٹانا چاہتا ہے، ہرنماز کے بعد رَبِّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ، وَأَعُوذُ بِکَ رَبِّ أَنْ یَحْضُرُونِ (القرآن الکریم) تین مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر جہاں تک ہاتھ پہنچ سکیں پھیرلیا کریں اور یہی عمل رات کو باوضوء سونے سے قبل کرتے رہیں، ہرمعاملہ میں اتباعِ سنت کو محلوظ رکھا کریں تلاوتِ قرآن کریم کا اہتمام رکہیں گناہوں سے بچتے رہنے میں سعی کرتے رہیں، ان شاء اللہ نفس اور شیطان کے مکر سے حفاظت ہوگی دنیا وآخرت کی بھلائیاں مرحمت ہوں گی۔ اللہ پاک شرور وآفات وبلیات سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند