• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158564

    عنوان: چوری کردہ رقم کی ادائیگی کی صورت

    سوال: زید .....انور کا پیسہ چرایا کرتا تھا، مگر انور کو اس کی خبر نہیں ہے ، اب زید چوری سے تائب ہوچکا ہے ۔ توبہ کرنے کے بعد زید پیسہ واپس کرنا چاہتا ہے مگر زیدکے پاس کچھ بھی پیسہ نہیں ہے اگر زید ...انور سے معافی مانگتا ہے تو انور پولیس تھانے میں کمپلینٹ کردے گا،تو ایسی صورت حال میں زید کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 158564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 626-547/L=5/1439

    صورت مسئولہ میں اگر زید کو خطرہ ہے کہ معالی مانگنے کی صورت میں تھانے میں کمپلین کردے گا تو زید کو چاہیے کہ انور سے معافی نہ مانگے؛ بلکہ چوری کردہ رقم کا اندازہ کرکے کسی طرح اس کا انتظام دیر سویر کرلے پھر انور کو ہبہ وغیرہ کے نام سے دیدے اور نیت اس رقم کی ادائیگی کی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند