• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159774

    عنوان: ایک خواب میں تو ایك کتے نے میری دونوں ایڑیاں ایک ہی ساتھ اپنے منہ میں لے کر مجھے کاٹا

    سوال: میں نہایت مشکور ہوں گے اگر مجھے تین خوابوں کی تعبیر بتلا دیں۔ پہلا خواب میں نے حال ہی میں دیکھا اور باقی دونوں خواب میں بار بار دیکھتی ہوں۔ پہلا خواب، جو میں نے حال ہی میں دیکھا، اس میں میں دیکھتی ہوں کہ خواب میں مسلسل دو راتوں کے لیے ، ہر رات کو میں سات بکروں کا خون پیتی ہوں سیدھا ان کے بدن سے ، اور کچھ دیر بعد میں خون کا اثر اپنے پیٹ اور حلق میں محسوس کر سکتی ہوں جس کی وجہ سے میں یہ فیصلہ کرتی ہوں کہ آیندہ میں ایک رات میں صرف ایک بکرے کا خون پیوں گی۔ دوسرا خواب، جو میں اکثر دیکھتی ہوں، اس میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے ۔ کبھی میرے گھر کی چھت پر سیلاب آیا ہوتا ہے تو کبھی میں سمندر کہ اوپر اڑ رہی ہوتی تیسرا خواب، جو بھی میں اکثر دیکھتی ہوں، اس میں بہت زیادہ جانور ہوتے ہیں جو کہ اپنی اصلی جسمانی ساخت سے کء گنا زیادہ بڑے ہوتے ہیں۔ اکثر اوقات میں بہت سارے کتوں کو دیکھتی ہوں جو کہ بھالو جتنے بڑے ہوتے ہیں۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے خواب میں گویا کتوں کو میری موجودگی کا علم ہے مگر وہ مجھے نظر انداز کر رہے ہیں تا کہ میں ان سے غافل ہو جاوں اور وہ مجھ پر حملہ کر سکیں۔ ایک خواب میں تو ایک کتے نے میری دونوں ایڑیاں ایک ہی ساتھ اپنے منہ میں لے کر مجھے کاٹا اور میرے بہن بھائی نے مجھے اس سے چھڑایا، جب میری آنکھ کھلی تو مجھے اپنی ایڑیوں پہ اس کتے کے کاٹنے کا اثر محسوس ہو رہا تھا۔

    جواب نمبر: 159774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:432-597/B=7/1439

    پہلے خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ جائز وحلال مال کھانے کا آپ اہتمام نہیں کرتی ہیں، کسی سیدھے غریب آدمی پر آپ ظلم کرتی ہیں۔

    (۲) اس میں یہ اشارہ ہے کہ آپ کے اوپر کوئی مصیبت اور پریشانی آنے والی ہے۔

    (۳) اس خواب میں اس طرف اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ آپ کا کوئی دشمن ہے جو آپ کی گھات میں لگا ہوا ہے۔

    (۴) دشمن سے آپ کو تکلیف پہنچے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند