• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20313

    عنوان:

    میری بیٹی روزانہ سونے سے پہلے بلا ناغہ اور بغیر بھولے آیت الکرسی پڑھ کر سوتی ہے۔ اس نے بتایا کہ ایک مرتبہ کام سے تھک کر بسترپر لیٹی اور لیٹتے ہی اس کی آنکھ لگ گئی اور آیت الکرسی پڑھنا رہ گیا۔ خواب میں دیکھتی ہے کہ اس کی نانی کے گھر کے پاس ایک عجیب سے کمراہ ہے اس کی نانی کے گھر کے لوگ اس کمراہ میں جانے سے سب ڈررہے ہیں اور جانے کو منع بھی کررہے ہیں۔ میری بیٹی نے تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اس کمرہ پر پھونگ دیا اور بے دھڑک کمرہ میں داخل ہوگئی۔ وہاں ایک بزرگ لمبی داڑھی والے ظاہر ہوئے اور کہنے لگے کہ تو نے یہاں کیوں آیت الکرسی پڑھ کر دم کیا؟جا!تورسی میں لٹک کر خود کشی کی موت مرے گی۔  اس خواب کی تعبیر ضرور بتائیں کیونکہ میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے اور وہ اس سے ذرا پریشان ہوگئی ہے۔ لڑکی صوم و صلاة اور شریعت کی بہت پابند ہے اور دعوت کے کام میں بھی فکر رکھتی ہے۔ اس کے لیے دعا اور ہمت افزائی کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 497=398-3/1431

    اچھا خواب ہے، ان شاء اللہ گناہوں سے من جانب اللہ تحفظ ہوگا، البتہ خواب میں تنبیہِ بلیغ بھی ہے اوروہ یہ ہے کہ محض اپنے اختیار کردہ وظیفہ کی بنیاد پر مسلمان عورت کو فتنہ کی جگہ پر نہ جانا چاہیے کہ بعض مرتبہ اس سے ناگہانی آفت میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہے بلکہ جانے نہ جانے کے معاملہ میں بحالتِ بیداری حکم شریعت کی تحقیق کرکے اس کے مطابق عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک بیٹی کو صالح جوڑ اور خوش گوار زندگی عطا فرمائے، اتباعِ سنت کی توفیق بخشے، سعادت دارین کی دولت سے مالا مال فرمائے اور تمام مکارہ سے محفوظ رکھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند