• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171546

    عنوان: خواب میں سورہ یوسف ۵۳ تا ۶۳ کی تلاوت کی تعبیر

    سوال: امید ہے کہ اپ بخیر ہوں گے خواب دیکھا کہ وما ابری نفسی سے وانا لہ لحافظون تک تلاوت کیا اور جب قال أجعلنی علی خزائن الأرض پر آیا تو یوسف علیہ السلام کے خیال آیا کہ انہیں زمین کا خزائن بنا یا گیا تھا مجھے اس پورے معاملے کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 171546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:926-766/N=11/1440

    خواب کی تعبیر کے لیے خواب دیکھنے والے کے ضروری احوال کا علم ضروری ہوتا ہے اور مجھے آپ کے بارے میں کچھ واقفیت نہیں ہے، ویسے بہ ظاہر آپ کے خواب میں یہ اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص گناہوں سے بچنے کی کوشش کرے گا اور گناہوں سے بچ کر عجب وخود پسندی کا شکار نہیں ہوگا؛ بلکہ گناہوں سے بچنے کو صرف اللہ کا فضل وکرم سمجھے گا تو اسے اللہ تعالی دنیا وآخرت دونوں جگہ بلندیوں پر فائز فرمائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند