• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42838

    عنوان: منزل میں لكھی آتیں اور دعائیں دفع سحر وآسیب کے لیے بزرگوں کے نزدیک مجرب ہیں

    سوال: زید نہایت دیندار شخص ہے اور اسکے اہل و عیال بھی دیندار ہیں سبھی نماز روزے کے پابند ہیں اللہ اور اسکے رسول میں اچّھا عقیدہ رکھتے ہیں مگر کچھ سالوں سے زید اور انکے اہل و عیال کے اوپر کالا علم جادو ٹونا کرایا ہوا ہے۔ جس سے وہ سبھی بہت پریشان ہیں۔ نیک صالح دیندار عامل اور بنگالی اور سیانے پنڈت وغیرہ کا کہنا ہے کہ اسکا اتار ناپاک علم یعنی کالا جادو کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے کیا شریعت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ کالے ناپاک علم کے ذریعہ اس کا علاج کیا جائے ؟کیا ایمان کے فوت ہو جانے کا توکوئی خطرہ نہیں ہے؟ جبکہ زید یہ جانتا ہے کہ ایمان فوت ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 42838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 11-14/D=2/1434 کالے جادو میں زید کو اگر کفریہ اور شرکیہ افعال کرنے پڑیں گے یا کفریہ شرکیہ کلمات کہنے کی نوبت آئے گی تو زید کو اپنی سلامتی ایمان کے لیے ایسے افعال واقوال اختیار کرنے سے احتراز کرنا چاہیے، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب قدس سرہ کا مرتب فرمودہ رسالہ ”منزل“ کی تلاوت پابندی سے کریں اس میں ایسی آیات قرآنیہ اور ادعیہٴ ماثورہ جمع کی گئی ہیں جو دفع سحر وآسیب کے لیے بزرگوں کے نزدیک مجرب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند