• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42968

    عنوان: استخارے میں پرانے بادشاہوں کے سکے دیکھنا

    سوال: میں نے ایک مولانا سے استخارہ کرنے کے لیے عرض کیا اور کہا کہ مجھے بتائیں کہ میرا جوہر یعنی میری صلاحیت کس میدان میں ہے؟مولانا صاحب نے دیکھا کہ وہ ایک سونا ر کی دکان سے (جو ان کے گاؤں کا رہنے والا ہے) سے ایک تھیلی بھر کر قدیم بادشاہوں کے سکے لے کر ہیں اور سونار ان کو بتاتا ہے کہ یہ سکے فلاں فلاں بادشاہ کے ہیں۔ براہ کرم، میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 42968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 57-41/D=2/1434 یہ سب لغویات ہیں، ان سے پرہیز کریں، استخارہ جو ہرمعلوم کرنے کے لیے نہیں کیا جاتا اور نہ ہی استخارہ دوسرے سے کرانا چاہئے بلکہ استخارہ خود کرنا چاہیے، جب کسی کام کا ارادہ ہو تو استخارہ کرکے اللہ تعالیٰ سے طلب خیر کرلینا چاہیے، اسکا طریقہ بہشتی زیور اور اس کے علاوہ دوسری نماز اور دعا کی کتابوں میں لکھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند