• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158131

    عنوان: انس کے لیے بندر پالنا؟

    سوال: عرض خدمت ہے کہ عام طور سے لوگ شوقیہ جانور پالتے ہیں جیسے کتاٰ۔ بلی وغیرہ میرا سوال ہے کہ کیا شرعی اعتبار سے شوقیہ بندرپالنا صحیح ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:456-398/D=5/1439

    اُنس کے لیے شوقیہ جانور پالنے میں حرج نہیں بشرطیکہ اس کے کھانے پینے کا خیال رکھا جائے اور اسے اذیت نہ پہنچائی جائے۔

    بندر پالنا بھی اگر اُنس کے لیے ہو تو مذکورہ شرط کے مطابق جائز ہے اس میں ایک زائد شرط یہ بھی ہوگی کہ بندر لوگوں کو پریشان اور تنگ کرنے والا نہ ہو۔ (اتخاذ الحمام للبیض والانس جائز حاشیہ ابی داوٴد ۳/۶۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند