• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18516

    عنوان:

    خواب اچھا ہو یا برا کیا اسے دوسروں کو بیان کرسکتے ہیں؟اور کون سے وقت کا خواب سچا ہوتا ہے؟

    سوال:

    خواب اچھا ہو یا برا کیا اسے دوسروں کو بیان کرسکتے ہیں؟اور کون سے وقت کا خواب سچا ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 18516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 33=33-1/1431

     

     خواب ہرایک کو نہیں بیان کرنا چاہیے کیونکہ اگر اس نے غلط تعبیر بتادی تو بسا اوقات وہ چیز ویسے ہی واقع ہوجاتی ہے، خواب کسی عقل مند شخص یا سمجھ دار دوست سے بیان کرنا چاہے۔

    (۲) سحر کے وقت کا بالعموم خواب سچا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند