• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22368

    عنوان: میرے ایک دوست نے ایک خواب دیکھا ہے کہ اس کے ہاتھ میں ایک قرآن پاک ہے جو بہت ہی نفیس قسم کا بہت ہی خوبصورت ہے اور وزن بھی کافی معلوم ہوتاہے ، وہ اسے کھولتاہے اور ورق گردانی کرتاہے ، اس کی لکھائی بہت ہی خوبصورت ہے اور قرآن پاک میں مختلف قسم کے خوبصورت رنگ ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میرے ایک دوست نے ایک خواب دیکھا ہے کہ اس کے ہاتھ میں ایک قرآن پاک ہے جو بہت ہی نفیس قسم کا بہت ہی خوبصورت ہے اور وزن بھی کافی معلوم ہوتاہے ، وہ اسے کھولتاہے اور ورق گردانی کرتاہے ، اس کی لکھائی بہت ہی خوبصورت ہے اور قرآن پاک میں مختلف قسم کے خوبصورت رنگ ہیں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 22368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):778=609-6/1431

    خواب میں اشارہ ہے کہ لوگوں نے قرآن پاک کی ظاہری تحسین وتزئین کی طرف توجہ دی ہے، مگر اہتمام تلاوت اوراس کے معانی میں غور وتدبر کو الا ماشاء اللہ ترک کردیا ہے، جب کہ ارشاد خداوندی قرآن پاک کی بابت یہ ہے: وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِر۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند