• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43463

    عنوان: میرے جوتوں كی جگہ دوسرے جوتے ملے تو كیا میں پہن سكتا ہوں

    سوال: میں سات مہینے کے لیے ملک سے باہر گیا وہاں میرے جوتے ایسی جگہ پر تھے جہاں نماز ی کم ہوتے ہیں اور ہم سب ساتھیوں کے جوتے تھے ، میرے اچھے والے جوتے کوئی لے گیا اور اس جگہ پلاسٹک کے جوتے چھوڑ گیا ، دو دن وہ جوتے وہیں پڑے رہے ،مسجد خالی بھی ہوئی ، دو دن بعد وہ جوتے میں پاکستان پہن کر آگیا ، کیایہ میرے لیے جائز ہے اگر نہیں تو پھر کیا کروں؟ وہاں بھیجنا بھی مشکل ہے؟

    جواب نمبر: 43463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 349-349/M=3/1434 صورت مسئولہ میں جب کہ اس جوتے کے مالک کا پتہ لگانا اور اس کے پاس بھیجنا نہایت دشوار ہے تو اس کو صدقہ کردیں اوراگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ مالک نے اس خیال سے چھوڑدیا ہے کہ کوئی پہن لے تو آپ کے لیے استعمال کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند