• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149425

    عنوان: کیا ہم فیس بک اور دوسری سوشل میڈیا میں حدیث اور دوسری چیزیں پوسٹ کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم فیس بک اور دوسری سوشل میڈیا میں حدیث اور دوسری چیزیں پوسٹ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 549-466/sd=6/1438

    فیس بک اورسوشل میڈیا پر حدیث وغیرہ شرعی باتیں پوسٹ کرنا احتیاط کے خلاف ہے، اس لیے کہ آج کل بہت سے غیر مستند ؛ بلکہ موضوع اور بے بنیاد باتیں بھی سوشل میڈیا پر چلائی جاتی ہیں اور عامی آدمی کے لیے از خود تحقیق مشکل ہے، ہاں کسی مستند عالم دین سے مکمل تحقیق اور اطمینان کے بعد پوسٹ کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند