• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3998

    عنوان:

    کسی جن سے دوستی کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    کسی جن سے دوستی کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 3998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 712/ ب= 596/ ب

     

    جنات کی طبیعت کی افتاد انسان سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ وہ ناری ہے اور انسان خاکی ہے، لہٰذا ایسی صورت میں طبیعت کا اختلاف فطری امر ہے، نیز انسان کے لیے جنات کی طبیعت کا صحیح اندازہ لگانا بھی مشکل ہوتا ہے لہٰذا ان کی دوستی سے احتیاط برتنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند