متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 3665
کچھ لوگ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بجائے 786 لکھتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ اگر درست ہے تو براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے اس کی وضاحت کریں۔
کچھ لوگ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بجائے 786 لکھتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ اگر درست ہے تو براہ کرم، قرآن وحدیث کے حوالے سے اس کی وضاحت کریں۔
جواب نمبر: 366501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 562/ ب= 451/ ب
مسنون طریقہ یہ ہے کہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھی جائے، اسی میں اجر و ثواب اور خیر و برکت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریقہ رہا ہے، جو لوگ بسم اللہ کی جگہ اس کا نقش 786 لکھتے ہیں وہ محض قرآنی آیت کو بے ادبی سے بچانے کے لیے لکھتے ہیں ان کا یہ عمل بھی درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے خواب میں اپنے والد کو بستر پر بیٹھے ہوئے دیکھا اور میں وہیں پر میں لیٹا ہواتھا اپنے چچا کے پاس۔ کچھ گفتگو نہیں ہوئی۔
2334 مناظرمیری بہن نے خواب دیکھا کہ ایک نارمل سائز کی گائے ایک بہت ہی پتلی گائے کی جانگھ کے حصوں کو کھارہی تھی جو کھڑی تھی۔ اور اس نے ایک بہت بڑی گائے دیکھی جس کی کھال مسلمانوں کی قربانی کی رسم کے مطابق اتاری جارہی تھی۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔
1758 مناظرکیا شراب میں مچھلی ملانے سے سرکہ بن سکتا ہے ؟
3638 مناظرخود کو کسی کے نکاح میں دیکھنا
1730 مناظرمیں
کراچی میں ایک مدرسہ کا طالب علم ہوں مجھے آپ سے ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے
وہ یہ ہے کہ میں نے دو سے تین ہفتہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں میں نے دیکھا
کہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور میرے ساتھ اور بھی طالب علم ہیں اور ہم سب ایک
جگہ موجود ہیں۔ اتنے میں کچھ ہیلی کاپٹر ہوا میں گشت کررہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے
مجھے ایسا لگا کہ شاید وہ حملہ کرنے آئے ہیں میں نے سوچا کہ میں کہاں آکر پھنس گیا
ہوں۔ اتنے میں ہمارے یہاں کراچی کے مدرسہ جامعة الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے شیخ
الحدیث حضرت مولانا مفتی نظام الدین شامزی رحمة اللہ علیہ آتے ہیں انھیں دیکھ کر
مجھے سکون ملتا ہے کہ چلو کوئی بات نہیں اگر شہید بھی ہوئے تو ہم مفتی صاحب کے
ساتھ ہی شہید ہوں گے۔ اس کے بعد مفتی صاحب نے دعا کری اور دعا کے بعد پہاڑوں سے
آبشار بہنے لگا اور بارش بھی ہونے لگی کثیر تعداد کے ساتھ خوب زور کے ساتھ جس کی
وجہ سے ہیلی کاپٹر والے چلے گئے ...