• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9833

    عنوان:

    میری بیوی نے خواب دیکھا کہ میری دادی (جن کا حال ہی میں انتقال ہوا)اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور اس کو میرے بڑے دادا کا جنازہ دکھا رہی تھیں۔ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اس کی تعبیر کیا ہے؟

    سوال:

    میری بیوی نے خواب دیکھا کہ میری دادی (جن کا حال ہی میں انتقال ہوا)اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور اس کو میرے بڑے دادا کا جنازہ دکھا رہی تھیں۔ کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اس کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 9833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2406=2128/ د

    خواب مذکور میں اشارہ ہے کہ دادی مرحومہ کی حالت ماشاء اللہ اچھی ہے اور بڑے دادا مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کرنے کا اشارہ دے رہی ہیں، لہٰذا آپ لوگ دونوں مرحومین کے لیے عباداتِ مالیہ وبدنیہ کے ذریعہ ایصالِ ثواب کا اہتمام کریں، اور خود اپنے لیے بھی موت کا دھیان رکھتے ہوئے اعمالِ صالحہ کے اہتمام اور ترک معاصی کی کوشش کریں، جنازہ دکھانے سے یادِ موت کی طرف اشارہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند