متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 167744
جواب نمبر: 16774401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 475-414/H=05/1440
خواب نمبر (۱) کی تعبیر یہ ہے کہ علمی کوتاہی ہے ۔ اور نمبر (۲) خواب کی یہ تعبیر ہے کہ عملی کوتاہی اور حب دنیا کی زیادتی ہے یہ تو تعبیر ہے آپ کو اصلاح کی طرف توجہ کرنا چاہئے ہر کام میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں ہر گناہ کو چھوڑنے میں سعی بلیغ کرتے رہیں اور اس کی سہل صورت یہ ہے کہ کسی متبع سنت شیخ کامل سے اصلاحی تعلق مضبوط کرلیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
چہرہ نوچنے اور بال پر مشتمل انڈا دیکھنے کی تعبیر
1260 مناظرمیرا بڑا بیٹا حذیفہ (عمر آٹھ سال) سنتا ہے
بولتا نہیں ہے، البتہ دیڑھ سال کی عمر میں کچھ ٹوٹے پھوٹے لفظ بولتا تھا۔ اب ہر
وقت اچھلتا رہتا ہے۔ کوئی بات یا چیز ا س کی مرضی کی نہ ہو تو بالکل توجہ نہیں
دیتا۔ پیشاب ، پائخانہ کا اکثر اشارہ نہیں دیتا۔ ڈاکٹر حضرات نے ایک نفسیاتی
بیماری [آٹیسم] بتائی ہے جس کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہے۔ بہت سے روحانی علاج
والے حضرات سے رابطہ کیا تو اکثر نے اس کو پیدائشی اثر کہا۔کافی عملیات کے باوجود
کوئی بہتری نہیںآ ئی۔ اس سے چھوٹے تین بچے بالکل صحیح بولتے ہیں اوران کا رویہ بھی
ٹھیک ہے۔ اس کے متعلق تین خواب دیکھے گئے ہیں : (۱)پہلا خواب میری والدہ (حذیفہ کی دادی) نے
دیکھا کہ ایک کالا سانپ حذیفہ پر حملہ کرنے والا ہے۔ میری اہلیہ (حذیفہ کی والدہ)
خواب میں ہی چلاکر میری والدہ کو متوجہ کرتی ہیں۔ پھر میری والدہ ایک چاقو سے سانپ
کے ٹکڑے کردیتی ہیں۔ حذیفہ کو وہ سانپ کوئی نقصان نہیں دے سکتا۔ .....
خواب میں کتا اور بزرگ دیکھنا
1259 مناظرمیں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ کی چوتھے نمبر کی انگلی میں کتے نے کاٹ لیا ہے۔ اس کے تھوڑے دیر بعد ایک بلی آتی ہے اور وہ مجھے کاٹ لیتی ہے۔ پورا خواب تویاد نہیں ہے لیکن مجھے صرف یہی یاد رہا ہے۔ برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ خواب کی تعبیر کیا ہے؟
(۲) مفتی صاحب میرے گھرمیں میری ممی کی رمضان کے آخری ہفتہ سے طبیعت خراب ہے۔ ان کا علاج چل رہا ہے لیکن اب وہ پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگی ہیں۔ رمضان میں پہلے پیرالائسس ہوا تھا اور اب بہکی بہکی باتیں کرنے لگی ہیں۔ ہم چار بہنیں ہیں جن میں سے دو کی شادی ہوگئی ہے اور بھائی کوئی نہیں ہے۔ہم لوگوں کا روتے روتے برا حال ہے اور صرف امی کے لیے دعا کررہے ہیں۔ کبھی تو چیخیں مارنے لگتی ہیں، روتی ہیں، بہکی باتیں کرنے لگتی ہیں۔ بے وجہ ہنسنے لگتی ہیں ۔ اب ان کا سکریٹک علاج ہولی فیملی دہلی میں شروع ہوا ہے۔ برائے مہربانی بتائیں کہ ہم سے کیا غلطی ہوئی ہے، میری امی کو کیا ہو گیا ہے اور آپ سبھی لوگ تو اللہ کے بہت قریب ہیں۔ ............
2309 مناظر