• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66293

    عنوان: خواب دیکھا کہ میرے دوست کا بھائی جن کا انتقال ہوگیاہے میرے پیچھے دوڑ ررہے ہیں

    سوال: پندرہویں شب کو میں نے اللہ سے دعا کی کہ ان سب کو معاف کردیں جو اس دنیا میں نہیں ہیں، نیز میں نے اپنے دادا اور بھائی کے دوست کے لیے بھی دعا کی جس کا انتقال ہوگیاہے، پھر میں نے خواب دیکھا کہ میرے دوست کا بھائی جن کا انتقال ہوگیاہے میرے پیچھے دوڑ ررہے ہیں، وہ مجھے کچھ دینا چاہتے ہیں ، لیکن میں خوف اور ڈر کی وجہ سے ان سے بھاگ رہاہوں اور وہ بھی میرکا تعاقب کررہے ہیں ۔ میں ایک کار میں بیٹھ گیا اور پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 66293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 889-876/H=9/1437 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کو فکر آخرت اور اتباعِ سنت کی توفیق عطاء ہوگی ان شاء اللہ تعالی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند