• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37461

    عنوان: رضی اللہ عنہ كن لوگوں كے ساتھ لگایا جائے

    سوال: کیا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنا صرف صحابہ کے لیے ہے؟ یا تابعین، تبع تابعین، اولیاء اللہ اور نیک لوگوں کے لیے بھی ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلاً وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 388=324-3/1433 ”رضی اللہ عنہ“ ایک دعائیہ کلمہ ہے ہردین دار مسلمان کے لیے یہ دعا کرسکتے ہیں، لیکن متأخرین علماء نے صحابہٴ کرام اور دیگر بزرگوں کے درمیان فرق رکھنے کے لیے رضی اللہ عنہ حضرت صحابہ کے ساتھ خاص کردیا ہے اور دیگر بزرگوں کے لیے ”رحمة اللہ علیہ“ تجویز کردیا ہے اس لیے ہمیں فرق مراتب کے لیے۔ کسی غیرصحابی کو رضی اللہ عنہ نہ لکھیں تو بہتر ہے، کیونکہ اس سے اس کے صحابی ہونے کا شبہ ہوتا ہے۔ صحابی کے علاوہ کو تابعین ہوں یا تبع تابعین ہوں، اولیاء اللہ ہوں سب کے لیے رحمة اللہ علیہ لکھنا اور بولنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند