• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152169

    عنوان: چغلخوری لگا کررشتے توڑوانا؟

    سوال: کسی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ ہونے کے بعد اس کو توڑوا دینا کیسا ہے غیبت چغلخوری لگاکر؟ براہ کرم، حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 152169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1037-1044/N=10/1438

    شریعت میں غیبت کا مطلب ہے: کسی دوسرے کی کوئی ایسی واقعی برائی بیان کرنا اگر اس شخص کو معلوم ہوجائے تو ناگوار گذرے۔ اور اگر کوئی شخص کسی کی طرف کوئی ایسی بات منسوب کرتا ہے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو یہ غیبت نہیں؛ بلکہ بہتان تراشی ہے جو غیبت سے بڑا گناہ ہے۔ اور رشتہ کے باب میں اگر رشتہ کرنے والا کسی شخص سے لڑکی یا لڑکے والوں کے احوال دریافت کرے تو وہ خیر خواہی کے طور پر صحیح وواقعی احوال بیان کرسکتا ہے اور اس میں شرعاً کچھ گناہ نہیں۔اور اگر کوئی شخص رشتہ توڑوانے کے لیے اپنی طرف سے بڑھاچڑھا کر لڑکی یا لڑکے والوں کی برائیاں بیان کرے گا جیسا کہ آج کل ہمارے معاشرہ میں یہ عیب کثرت سے پایا جاتا ہے تو گنہگار ہوگا۔ اور چغل خوری فساد کی غرض سے لگائی بجھائی کو کہتے ہیں، شریعت میں یہ بھی ناجائز ہے۔

     وکذا لا إثم علیہ لو ذکر مساویٴ أخیہ علی وجہ الاھتمام لا یکون غیبة، إنما الغیبة أن یذکر علی وجہ الغضب یرید السب ……فتباح غیبة مجھول ومتظاہر بقبیح ولمصاھرة الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ، فصل فی البیع وغیرہ، ۹:۵۸۵، ۵۸۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”‘ولمصاھرة“: الأولی التعبیر بالمشورة : أي في نکاح وسفر وشرکة ومجاورة وإیداع أمانة ونحوھا فلہ أن یذکر ما یعرفہ علی قصد النصح (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند