• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6358

    عنوان:

    پرسوں رات میں نے ایک عجیب خواب دیکھا جس میں میں نے دیکھا کہ جیسے کسی شہر کے شروع میں سواگت کمان (ویلکم گیٹ) ہوتی ہے ویسی کمان کا سا نظارہ ہے۔ وہاں ایک انسانی پرچھائی نظر آرہی ہے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ انھوں نے موبائل سے ام المومنین ماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو فون لگایا اور خیریت پوچھ کر کچھ بات کی، بس اسی پر میری آنکھ کھل گئی۔ اس خواب میں میں نے پرچھائی کے علاوہ کسی کو نہ دیکھا نہ کوئی آواز سنی۔ اس خواب کے اندر کے حالات ایسے نظر آتے تھے جیسے خیالوں میں آدمی کسی چیز کا تصور کرتا ہے۔ اگر یہ خواب حق ہے تو میں نے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں پانچویں مرتبہ زیارت کی ہے، ہرمرتبہ خواب دیکھنے کے بعد ایک عجیب طرح کی کیفیت ہوتی ہے۔ امید ہے آپ تعبیر بیان فرمائیں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1261=1068/ ب

    آپ اپنی اہلیہ محترمہ کے ساتھ محبت اور حسن سلوک کا معاملہ رکھیں۔ ان کی طرف سے لاپرواہی نہ ہونی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند