• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602599

    عنوان:

    ایسا نقش گلے میں ڈالنا جس كے ساتھ صبح وشام كے اذكار پڑھنے پر پابندی لگائی جائے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک چینل ہے ، صوفی گائڈینس کے نام سے { sufi guidiance k naam se }ان کے سربراہ ہیں رضا علی عابدی وہ بسم اللہ کا نقش دیتے ہیں اور وہ جو بھی وظیفہ دیتے ہیں پڑھنے کے لے اس وظیفہ میں کوئی دعا /صبح شام کے اذکار نہیں پڑھنا چاہئے ، اور وہ بسم اللہ کا نقش موت تک ڈالنا چاہیے صرف قرآن پڑھ سکتے ہیں اور اختر علی عابدی ان کے والد کا نام ہے ، لوگوں کو بہت فائدہ ہواہے ، تو کیا ہم یہ نقش استعمال کر سکتے ہیں، مطلب کہ دن بھر میں کوئی دعا نہ پڑھنا کیا یہ صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 602599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 449-379/M=06/1442

     صبح و شام کے ماثور ادعیہ و اذکار پڑھنے سے اس وظیفہ میں کیا خلل پڑے گا؟ اور تاحیات نقش کو ڈالے رکھنے کی صورت میں کیا وہ شخص پوری زندگی منقول و ماثور اذکار و دعاوٴں کو پڑھنے سے رُکا رہے گا؟ اگر ایسا ہے تو یہ بڑی محرومی کی بات ہے، یہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند