• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 17262

    عنوان:

    بہت پہلے ہم نے کسی شخص سے کام کروایا اور اس کے ساتھ کچھ لڑائی ہوئی اور ہم نے اس کی پوری رقم ادا نہیں کی۔ہم اس کے بارے میں کوئی چیز نہیں جانتے ہیں۔ ہم اس گناہ سے کیسے چھٹکارا پائیں گے؟

    سوال:

    بہت پہلے ہم نے کسی شخص سے کام کروایا اور اس کے ساتھ کچھ لڑائی ہوئی اور ہم نے اس کی پوری رقم ادا نہیں کی۔ہم اس کے بارے میں کوئی چیز نہیں جانتے ہیں۔ ہم اس گناہ سے کیسے چھٹکارا پائیں گے؟

    جواب نمبر: 17262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1658=1658-11/1430

    آپ اس شخص کے بارے میں جانکاری حاصل کریں، معلوم ہوجانے پر اس کی بقیہ رقم ادا کردیں، قصور آپ کا ہو تو معافی تلافی بھی کریں، اور اگر شخص مذکور یا اس کے متعلقین کے بارے میں کوئی کسی طرح کی جانکاری نہ مل پائے اور مایوسی ہوجائے تو اس کی بقیہ رقم ادائیگی کی نیت سے کسی فقیر وغریب کو صدقہ کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند