• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149570

    عنوان: محمد بن عبدا لوہاب اور دارالعلوم دیوبند کے درمیان عقیدہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں

    سوال: براہ کرم، محمد بن عبدا لوہاب اور دارالعلوم دیوبند کے درمیان عقیدہ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 149570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 851-781/L=7/1438

    شیخ محمد بن عبد الوہاب نجدی حنبلی المسلک اہل سنت والجماعت میں سے تھے اور دین اسلام کے بہت بڑے داعی اور مبلغ تھے، انھوں نے بدعات ورسومات ختم کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، بعض مسائل ونظریات میں ہمارے اکابر سے اختلاف رہا ہے، ہمارے بعض ا کابر مثلاً حضرت شیخ الاسلام حسین احمد مدنی رحمہ اللہ نے شیخ موصوف کے بارے میں جو سخت رائے ظاہر فرمائی وہ ان غلط اطلاعات اور پروپیگنڈے کی وجہ سے ظاہر فرمائی جو ان تک پہنچی، صحیح اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع فرمالیا، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ”شیخ عبدالوہاب نجدی کے خلاف پروپیگنڈہ اور ہندوستان کے علمائے حق پر اس کے اثرات“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند