• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55163

    عنوان: مفتی صاحب مجھے پوچھنا ہے کی مجھے پہلے کافی سورہ یاد تھی لیکن اب میں انھی بھول چکا ہوں اور میں اب اسے یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اب وہ مجھے یاد نہیں ہو پاتی

    سوال: مفتی صاحب مجھے پوچھنا ہے کی مجھے پہلے کافی سورہ یاد تھی لیکن اب میں انھی بھول چکا ہوں اور میں اب اسے یاد کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اب وہ مجھے یاد نہیں ہو پاتی ہے شاید میرا ذھن کمزور ہو گیا ہے تو کیا اس میری پکڈ ہوگی اگر ہا تو آپ کچھ ایسا بتلاے جس سے میں اسے یاد کر سکوں

    جواب نمبر: 55163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1174-941/D=11/1435-U جب آدمی تلاوت کرنا یا یاد کی ہوئی سورتوں کو بار بار پڑھنا چھوڑدیتا ہے تو وہ بھول جاتی ہیں، اور قرآن یاد کرکے اسے قصدا لاپروائی سے بھلادینا بہت برا ہے آخرت میں اس پر باز پرس ہوگی۔ لیکن جب بھولی سورتوں کو آدمی دوبارہ یاد کرنا چاہتا ہے تو زیادہ محنت نہیں پڑتی اور یاد ہوجاتی ہیں، لہٰذا آپ اولاً تو تلاوت کا اہتمام کریں دوسرے بھولی ہوئی سورتوں کو تھوڑا تھوڑا کرکے دوبارہ یاد کریں ان شاء اللہ یاد ہوجائیں گی اس طرح کی کوشش کرنے پر بھی اگر یاد نہ ہوئیں یا تاخیر ہوئی تو ان شاء اللہ معاف ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند