• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159282

    عنوان: مستورات کا سلام کا جواب دینا

    سوال: میں ایک مکتب کا ناظم ہوں، والدین آتے ہیں ان میں مستورات بھی ہوتی ہیں وہ سلام کرتی ہیں، کیا میں ان کا سلام کا جواب دے سکتا ہوں۔ براہ مہربانی جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 159282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 648-538/sd=6/1439

    نامحرم جوان عورتوں کو از خود سلام نہیں کرنا چاہیے، اگر وہ خود سے سلام کریں تو آہستہ جواب دے دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند