• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36234

    عنوان: حضرت محمد صلی اللہ علیھ وسلم کی صحبت

    سوال: میں نے کا فی عرصہ پہلے خود کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں پایا ، اس واقعہ میں آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس غیر مسلم بچے کی عیادت کرنے اپنے صحابہ کے ساتھ گئے تھے جو بچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجالس میں بیٹھا کرتا تھا اور ایک دن غیر حاضر ہونے پر حضور اس بچے کی عیادت کرنے اپنے صحابہ کے ساتھ گئے مگر صحابہ کی جگہ آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ.... میں .... گیا تھا. .. میں نے اس بچے کے کا ن میں اذان دی تھی مگر ا قا مت کی طرح جلدی جلدی ..........ازراہ کرم تعبیر بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 169=101-2/1433 خواب مبارک ہے، اتباع سنت کا خاص اہتمام رکھیں، درود شریف کی کثرت کریں، بزرگان دین کے طریق پر دعوت وتبلیغ میں حصہ لیں۔ غیرمسلموں کے ساتھ حسن اخلاق اور موعظت حسنہ بطریق احسن اختیار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند