• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3369

    عنوان:

    کیا کوئی اور کائنات بھی ہے جہاں ہمارے جیسے لوگ رہتے ہیں اور جن کی ہمارے جیسی زندگیاں بھی ہیں؟ مجھے سوال پوچھنے کا سلیقہ نہیں، اگر ایسا کچھ یا اس جیسا کچھ ہے تو ضرور بتائیں اور اگر کوئی عربی عبارت دیں تو اس کا ترجمہ بھی کردیں کیونکہ میں عربی سے نابلد ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1067/ د= 91/ ک

    ارشاد باری تعالیٰ ہے اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَھُنَّ یعنی اللہ تعالیٰ نے سات آسمان پیدا فرمائے اور انھیں کی طرح سات زمینیں بھی پیدا فرمائیں۔ یہ سات زمینیں ایک دوسرے کے اوپر ہیں او ران کے درمیان فصل ہے صاحب تفسیر روح المعانی لکھتے ہیں کہ یکے بعد دیگرے زمین کے سات طبقات ہیں اور ہردو طبقہ کے مابین اُسی قدر فاصلہ ہے جتنا زمین و آسمان کے مابین ہے اور اس میں اللہ کی مخلوق رہائش پذیر ہے، جن کی حقیقت اللہ ہی کو معلوم ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا کہ ان کے باشندے ملائکہ اور جن ہیں۔ (روح المعانی: ج۲۸، ص۱۲۶) نیز (احسن الفتاوی: ج ۱، ص۵۰۴)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند