متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 63194
جواب نمبر: 63194
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 322-322/B=4/1437 اصلاحی تعلق تو اپنے قریب کے کسی ایسے عالم سے رکھنا چاہیے جو عالم باعمل ہو، اور لوگوں کی اصلاح کا تجربہ رکھتا ہو، تاکہ آپ وقتاً فوقتاً اپنے احوال سے انھیں مطلع کرتی رہیں، اس سے آپ کو زیادہ فائدہ پہنچے گا، جو عالمہ باعمل نہ ہو وہ تو عالمہ کہلانے کی حقدار نہیں ہے، علم وہی ہے جو عمل کی طرف لیجائے، علم دین کی تین خصوصیات بتائی گئی ہیں: (۱) علم دین حاصل کرنے والے کے اندر اخلاص ہو۔ (۲) اس کے اندر خشیت الٰہی پیدا ہو۔ (۳) اس کے اندر تواضع پیدا ہو۔ اللہ اور اس کے رسول کے ہرقسم کے احکامات پڑھنے کے بعدتو ان تینوں چیزوں کا پیدا ہونا ضروری ہے۔ آپ کثرت سے درود شریف پڑھتی رہیں اور ”وَالْکَاظِمِینَ الْغَیْظَ وَالْعَافِینَ عَنِ النَّاسِ“ کا وِرد بھی کثرت سے رکھیں، آپ اپنے نفس کو دباکر رکھیں، اور یہ دونوں چیزیں پڑھتی رہیں، امید ہے کہ اس سے فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند