• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 611158

    عنوان:

    تراویح میں ہدیہ لینے والے حافظ كے پیچھے پڑھی گئی تراویح كا حكم

    سوال:

    سوال : حافظ صاحب تراویح پر اجرت دینے کو منع کردیتا ہے لیکن لوگ رمضان کے آخر میں اس کے محنت پر ہدیہ کے طور پر ان کو زبردستی دیدیتے ہیں اور حافظ صاحب لے لیتے ہیں تو ہم نے جو تراویح کی نماز پڑھی ہے وہ صحیح ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 611158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1028-763/M=09/1443

     صورت مسئولہ میں آپ كی تراویح ہوجائے گی۔ لوگ اگر ختم قرآن كے موقع پر حافظ صاحب كو ہدیہ دیتے ہیں تو حافظ صاحب كو لینے سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند