• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153199

    عنوان: ویڈیو پروگرام نشر کرنا

    سوال: بندہ کا سوال یہ ہے کہ آج کل لائیو (live)براہ راست نشر کرنا )بہت چلتا ہے کیا یہ مطلقاً جائز ہے ؟یا کچھ قیود بھی ہیں؟ذزرا دارالعلوم کا موقف لائیو اور ویڈیو کے متعلق مفصلا ًواضح کیجیے ۔ عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 153199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 865-709/D=10/1438

    جو پروگرام براہ راست نشر کیے جاتے ہیں یا ویڈیو میں محفوظ کیے جاتے ہیں تصویر کشی دونوں میں پائی جاتی ہے، لہٰذا اگر ذی حیات کا پروگرام نشر کیا گیا یا ویڈیو بنائی گئی تو دارالعلوم کے موقف کے مطابق وہ ناجائز ہے، یہاں سے ناجائز ہونے کا فتویٰ دیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند