• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177848

    عنوان: کیا لڑکیوں یعنی بیٹیوں کے ذمے والدین کی خدمت ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کیا لڑکیوں یعنی بیٹیوں کے ذمے والدین کی خدمت ہے یا وہ اس سے بری الذمہ ہیں؟ اگر خدمت نہیں کریں گی تو وہ گنہگار ہوں گی یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 177848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 760-695/M=08/1441

    والدین کی خدمت کرنا سعادت مندی ہے، حسب موقع و استطاعت بیٹیوں کو بھی یہ سعادت حاصل کرنی چاہئے، لیکن جہاں خرابی کا اندیشہ ہو وہاں بچنا چاہئے مثلاً بیٹی اور باپ دونوں جوان ہیں تو باپ کی جسمانی خدمت سے بیٹی کو احتیاط کرنی چاہئے تاکہ کسی قسم کا فتنہ واقع نہ ہو، سوال میں کس طرح کی خدمت مراد ہے اور کن حالات میں؟ جب تک پوری صورت حال واضح نہ ہو، گناہ گار ہونے نہ ہونے کی بابت حکم لکھنا دشوار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند