• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608773

    عنوان:

    اجنبیہ کی طرف خیال لے جانا؟

    سوال:

    کسی مرد نے ایک لڑکی (زینب )کے کپڑے دیکھے اور اسے دوسری لڑکی (عابدہ) کے کپڑے سمجھے اور پھر اس نے زینب کے کپڑوں کی بنا پر اپنے گمان میں عابدہ کے وجود کو ذہن میں رکھ کر اسے بے ابرو کر دیا جب کہ حقیقتاً اس نے نہ ہی عابدہ اور نہ ہی زینب کے برہنہ جسم کو دیکھا ہے تو عزت کس کی لٹی؟ زینب کی جس کے کپڑے تھے یا عابدہ کی کیونکہ گمان میں اس کا وجود تھا یا پھر دونوں ہی بے اابرو ہوئیں یا کسی کی بھی عزت نہ لٹی؟

    جواب نمبر: 608773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:711-541/L=6/1443

     محض خیال میں کسی لڑکی کا تصور لاکر اس سے لطف اندوز ہونے کی صورت میں اس لڑکی کی عزت نہیں لٹی؛ البتہ اس طرح کسی لڑکی کا خیال دل میں جماکر اس سے لطف اندوز ہونا جائز نہیں، اس سے احتراز ضروری ہے۔

    وفیہ النظر إلی ملاء ة الأجنبیة بشہوة حرام(الدرالمختار) وفی رد المحتار: والعلة واللہ أعلم خوف الفتنة، فإن نظرہ بشہوة إلی ملاء تہا أو ثیابہا وتأملہ فی طول قوامہا ونحوہ قد یدعوہ إلی الکلام معہا إلی غیرہ، ویحتمل أن تکون العلة کون ذلک استمتاعا بما لا یحل بلا ضرورة. (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 372)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند