• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18896

    عنوان:

    ڈراوٴنے اور مردہ لوگوں کے خواب

    سوال:

    میرے گھر میں میری والدہ اور میری شریک حیات کو اکثر ڈراؤنے اور مرحوم لوگوں کے تعلق سے خواب روزانہ آتے ہیں۔ مہربانی فرماکر اس کی تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 18896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 109=104-2/1431

     

    اعمال صالحہ سے بے توجہی اور فکر آخرت میں کمی اور موت کی تیاری سے غفلت پائی جارہی ہے، یہ خوابوں کی تعبیر وتفصیل ہے، اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ اور امان میں رکھے، سعادت دارین سے نوازے، مکارہ سے محفوظ فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند