• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60992

    عنوان: ہمزادکیاہے؟

    سوال: ہمزادکیاہے ؟کیاانسانی سایہ بھی ہمزادہے ؟یاانسان کی روح ہمزادہے ؟یاکراماکاتبین فرشتے ہمزادہیں؟کیاہمزادکوحاضرکرنے کے لیے عمل کرناجائزہے ؟

    جواب نمبر: 60992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 680-680/Sd=11/1436-U فتاوی دارالعلوم میں ہے: ہمزاد کیا چیز ہے، جن ہے یا کچھ اور ہے؟ الجواب: حدیث شریف میں یہ وارد ہے: ما منکم من أحد إلا وقد وکل بہ قرینہ من الجن وقرینہ من الملائکة یعنی ہرایک شخص کے ساتھ دو قرین ہوتے ہیں، ایک فرشتہ اور ایک جن، فرشتہ خیر کا حکم کرتا ہے اور جن برائی کا حکم کرتا ہے، فرشتہ کا نام ملہم ہے اور جن کا نام ”وسواس“ (۱۸/۶۲۳- ۶۲۴، بعنوان: ہمزاد کیا ہے؟) اس سے معلوم ہوا کہ ہمزاد انسان کے ساتھ رہنے والے دو قرین کو کہتے ہیں، انسانی سایہ یا انسان کی روح کو ہمزاد نہیں کہتے اور ان دو قرینوں کی حقیقت کا علم اللہ تعالی ہی کو ہے ۔ان کو حاضر کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند