• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25342

    عنوان: میں نے خواب میں درگاہ میں مزار دیکھا ، لیکن میں اندر نہیں گئی، باہر سے عطر خرید کر آگئی۔ براہ کرم، بتائیں کہ خواب اچھا ہے یا برا؟

    سوال: میں نے خواب میں درگاہ میں مزار دیکھا ، لیکن میں اندر نہیں گئی، باہر سے عطر خرید کر آگئی۔ براہ کرم، بتائیں کہ خواب اچھا ہے یا برا؟

    جواب نمبر: 25342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1552=1001-10/1431

    آپ کے اندر بدعت کی طرف میلان معلوم ہوتا ہے۔ آپ ”اسوہٴ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا شمائل ترمذی“ نامی کتاب خرید لیں (اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات واطوار کا تفصیلی بیان مذکور ہے) اور اس کا مطالعہ شروع کردیں اور اسی کے مطابق زندگی گذارنے کی کوشش کریں۔ درود شریف کی کثرت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند