• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 608115

    عنوان: فجر کے وقت میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے ایک پرانے دوست کے ساتھ ہوں 

    سوال:

    آج صبح فجر کے وقت میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے ایک پرانے دوست کے ساتھ ہوں جس کے والد کا ۸۱ دن قبل انتقال ہوا اور میری اس سے کم و بیش ۴۱ سال بعد ملاقات ہوئی تھی کہ ہم دونوں نماز کے لئے جانے کو تیار ہیں اور گھر کے باہر ہوں بڑی بہن آواز دے کر کہتی ہیں ابھی رکو اتنی دیر میں گھر کا دروازہ کھلتا ہے اور والد مرحوم باہر نکلتے ہیں (واضح رہے کہ والد روزگار کی غرض سے کویت میں رہتے تھے اور پاکستان آنا جانا رہتا تھا )میں انھیں دیکھ کر خوش ہوتا ہوں اور گلے لگ جاتا ہوں میں دوست کو کہتا ہوں تم چلو میں آ رہا ہوں پھر میں اور ابو مرحوم نماز کے لئے چلے جاتے ہیں اور یہ خواب مسجد کے دروازے پر ختم ہو جاتا ہے پھر میں گھر میں ہوں اور پاخانہ کرنے کے لئے ڈبلیو سی پر بیٹھا ہوں اور ڈبلیو سی ایک کمرے میں دروازے کے بالکل ساتھ لگی ہے میں اس پر بیٹھا ہوں اور سامنے تھال میں گلاب جامن اور پکوڑے رکھے ہیں میں گلاب جامن کھانے کے لئے اٹھاتا ہوں میری بیوی دروازے سے داخل ہوتی ہے اور میں دروازہ پر ہاتھ رکھ کے کہتا ہوں کے میں ہوں لیکن وہ داخل ہو جاتی ہے اور کہتی ہے یہ کیا کر رہے ہو میں کہتا ہوں گلاب جامن کھا رہا ہوں اور ایک اس کو اٹھا کر دیتا ہوں پھر آنکھ کھل گئی اور میں فجر کی نماز کے لئے چلا گیا میں تب سے تشویش میں ہوں کاروبار شروع کئے ابھی ۰۲ دن ہوئے ہیں ۔ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 608115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:261-164/H-Mulhaqa=5/1443

     مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، اور آپ نے جو کاروبار شروع کیا ہے، اُس میں آپ کو جائز، ناجائز کا خاص خیال رکھنا چاہیے؛ تاکہ آمدنی کسی طرح حرام یا مشتبہ نہ ہو اور سب اہل خانہ کے پیٹ میں حلال وپاکیزہ لقمہ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند