• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8545

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ․․․․․․․․․․ میں اپنے دوستوں کے ساتھ جماعت میں گیا تھا۔ گشت کرکے واپس آیا تو دیکھتا ہوں کہ نماز ہورہی ہے، میرے سارے ساتھی نماز پڑھ رہے ہیں۔ میں بھی جماعت سے نماز پڑھنے لگا۔ اب مجھے لگاکہ خود اللہ تبارک و تعالی نماز پڑھا رہے ہیں اور جب میں نے سجدہ کیا تو میں نے سجدہ اللہ تعالی کے دونوں پیروں کے بیچ میں کیا۔ اس خواب کی تعبیر بتانے کی مہربانی کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2119=333/ھ

    ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ جماعت تبلیغ کا کام عند اللہ مقبول ہے، اور اس میں اخلاص کے ساتھ اصول کے مطابق کام کرنے والوں کا اللہ پاک کے یہاں اونچا مرتبہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند