• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146014

    عنوان: خواب میں یہ دیکھا کہ میں ایک چھوٹے سے قبرستان میں ہوں ....

    سوال: میں ایک نقش بندی سلسلے میں ایک دیوبندی شخص سے بیعت ہوں، لیکن میری طالب علمی کا دور ہے اس لیے تعلق میں کمی ہے، میں ایک میڈیکل پروفیشن (پیشہ) سے تعلق رکھتا ہوں، میں نے خواب میں یہ دیکھا کہ میں ایک چھوٹے سے قبرستان میں ہوں جس کی لمبی لمبی کی مٹی کی دیواریں ہیں اور اس کا ایک دروازہ ہے، اچانک میں اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک اینٹ اٹھاتا ہوں اور قبرستان سے باہر نکلتا ہوں تبھی، مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ایک قبر ہے جو کہ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے اور لوگ اس قبر کا نام و نشان مٹا دیں گے ․․․․․․ میں وہ دونوں اینٹیں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی قبر مبارک کے اوپر لگا دیتا ہوں تاکہ قبر مبارک کے نشان کو مٹایا نہ جاسکے، اور میں لوگوں سے کہتا ہوں کے میرے اوپر حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی محبت غالب آگئی اور لوگ میری تائید کرتے ہیں، اور میں ایک آدمی سے کہتا ہوں کہ چلو تہجد کا وقت ہو گیا نماز پڑھ لیتے ہیں اور سنتوں کے متعلق کچھ باتیں کر رہا ہوتا ہوں، تبھی میرے داہنے ہاتھ کی طرف ایک سیاہ عمامہ باندھے ایک شخص کو دیکھتا ہوں جس کی آنکھوں میں کافی سرمہ لگا ہوتا ہے اور داڑھی میں لال مہدی لگی ہوتی ہے، میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ کوئی تابعی ہیں اِن کو غور سے دیکھ لوں تاکہ اگر یہ خواب میں آجائیں تو پہچان لوں، اور ان کو خوب غور سے دیکھتا ہوں اور ان کا چہرہ مجھے یاد ہو جاتا ہے ․․․․․․․․ اور دل سے ایک آواز آتی ہے کہ ․․․․․․․․․ دور تابعی ایسا ہوتا ہے۔ اور میں بیدار ہوجاتا ہوں اُس وقت رات میں ایک یا ڈیڑھ بج رہا تھا۔

    جواب نمبر: 146014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 115-097/Sd=2/1438

    خواب مبارک ہے ، انشاء اللہ سنتوں کی اتباع کی توفیق ملے گی ، نیز حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی صفاتِ حسنہ کو اپنانے کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند