• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42246

    عنوان: چھوٹی بہن کہنے اور قرار دینے کی وجہ سے آپ اس کے محرم شرعی نہیں ہوگئے

    سوال: میں جہاں کام کرتا ہوں وہا پر ایک لڑکی بھی کام کرتی ہے ور ہم دونو ں میں ایک بڑے بھائی اور چھوٹی بہن جیسا تعلق ہے اور وہ ایک ہندو لڑکی ہے لیکن اس کا کسی مسلم لڑکے کے ساتھ معاملہ ہو گیا تھا کسی وجہ سے اس لڑکے نے خودش کشی کرلی، اللہ اسے جنّت نصیب کرے ور اس کی وجہ سے کئی بار لڑکی نے بھی خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اب اسے ہم لوگوں نے سمجھا دیا ہے لیکن اس کے گھر والے اسے پریشان کر رہے ہیں اور اب وہ لڑکی کا مائنڈ مسلمان بننے کا ہے لیکن اس کے لیے اسے اس کا گھر چھوڑنا پڑے گا ا ور وہ اس کے لیے راضی ہو گئی ہے تو کیا میں اسے اپنی چھوٹی بہن کی طرح سے اپنے گھر میں رکھ سکتا ہوں اور کیا اُسے مجھ سے پردہ کرنا لازم ہوگا؟

    جواب نمبر: 42246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1754-0000/H=11/1433 چھوٹی بہن کہنے اور قرار دینے کی وجہ سے آپ اس کے محرم شرعی نہیں ہوگئے، اس کے ساتھ رہن سہن تنہائی اور بے تکلفی سب حرام ہے، آپ دونوں کے درمیان بے پردگی جائز نہیں، بلکہ وہ بھی حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند