• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173942

    عنوان: ...میری بیوی لکڑی والا جوچولھا ہوتا ہے اسپر کچھ کھانا وغیرہ کچھ پکارہی ہے....

    سوال: میں الحمدللہ قرآن کاحافظ ہوں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں امید کرتاہوں آپ میری رہنما?ی فرمائیں گے؟ کل رات فجر سے کچھ دیر پہلے دیکھا کہ میری بیوی لکڑی والا جوچولھا ہوتا ہے اسپر کچھ کھانا وغیرہ کچھ پکارہی ہے اور میں چولہے کے پاس بیٹھا ہوں اور اس نے مجھے پکا ہوا آم چھیل کر کے دیا ہے اور میں کھا رہا ہوں اور اس کے بعد ہی ایک دوسرا خواب دیکھتا ہوں ؟میں جارہا ہوں اپنے مامو کے یہاں ایک بات واضح کردوں میرے تین مامو ہیں تینوں اہل حدیث ہیں لیکن شدت پسند بلکل بھی نہیں ہیں کبھی بھی مجھ سے میرے یااپنے عقائدکے بارے میں بات نہیں کی میرے پیچھے کرتے ہوں گے یہ مجھے معلوم نہیں ہے مامو کے یہاں پہونچنے سے 15 منٹ پہلے ایک چھوٹا سا گاوں ہے اس گاوں میں ایک جماعت آئی ہے ؟جبکہ اس گاوں میں اور میرے مامو کے گاوں میں جماعت کا کام بالکل بھی نہیں ہوتا ہے ایسا نہیں ہے کہ جماعت کا جانا وہاں منع ہے ؟ تو راستے میں ہی میرے بڑے اورسب سے چھوٹے مامو سے ملاقات ہوتی ہے میرے بڑے مامو عالم ہیں؟اورمیں سلام کرتا ہوں سلام کے بعد جو سب سے عجیب مجھے لگا وہ یہ کہ چھوٹے مامو سے ہاتھ ملاتا ہوں توکیا دیکھتا ہوں ان کے ہاتھ کی گَدُورِی میں بال اگے ہوئے ہیں اورجیسے استرے سے داڑھی کے بال صاف کرنے بعدچار پانچ دن کے جیسے بال نکلتے ہیں ویسے ہی بال نکلے ہوئے ہیں اور اس جماعت میں میرے دو پڑوسی بھی ہیں بالکل میرے گھر بعد ہی ان کا گھر ہے دونوں سگے چچا بھتیجا ہیں چچا کی عمر پچاس کے قریب ہے اور بھتیجے کی عمر پچیس کے اندر ہوگی ا س کی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے ہمارے اور ان کے گھر کے درمیان ایک راستہ اس راستے پر یہ لوگ بیت الخلا? بنانا چاہتے ہیں جو کہ پہلے گھر کے اندر تھا اب گھرکو نئے سرے سے بنوائے تو بیت الخلا باہر بنوا رہے تھے اس بات کو لیکر بہت لڑائی ہوئی ہم بہت کمزور لوگ ہیں لیکن بڑے ابا کے لڑکے بہت مضبوط ہیں وہ لوگ آکر کھڑے ہوگئے اور بننے نہیں دیا؟ اس بات کی وجہ سے وہ لوگ ہم لوگوں سے بات نہیں کرتے ہیں؟ لیکن میں بول دیا کرتا ہوں کبھی مل گئے تو سلام کرلیا کرتا ہوں اور وہ لوگ بھی بے رخی سے جواب دیدیتے ہیں، تومیں لڑکے کے چچا سے پوچھتا ہوں کتنے دن کی جماعت ہے لیکن یہاں بھی وہ بے رخی سے جواب دیتا ہے اور اپنے بھتیجے کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ اس جماعت کا امیر ہے کہتا ہے اس سے جاکے معلوم کرو برا? مہربانی میری رہنمائیں فرمائیں آپ سے دعا کی درخواست ہے ؟

    جواب نمبر: 173942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 150-161/D=03/1441

    یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف توجہ نہ دیں نہ ان کی تعبیر کی فکر میں پڑیں زیادہ سے زیادہ اس قدر اشارہ نکلتا ہے کہ کسی مسلمان سے ناگواری ہونے کی صورت میں سلام و کلام بالکلیہ بند نہیں کرنا چاہئے دوسرا جواب نہ دے تو بھی اپنی طرف سے سلام کرلینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند