• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601001

    عنوان: كیا نسب کی شرافت دنیا اور آخرت دونوں میں نفع بخش ہے ؟

    سوال:

    امید کہ آپ خیر و عافیت سے ہوں گے ۔مجھے دریافت یہ کرنا ہے کہ نسب کی شرافت دنیا اور آخرت دونوں میں نفع بخش ہے ۔ یا صرف دنیا میں۔ نیز قل ان کان للرحمن ولد فانا اول العابدین (زخرف آیت ۸۱) اس آیت کو نسب کی شرافت میں پیش کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ مدلل جواب دیں۔ والاجر عند اللہ

    جواب نمبر: 601001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:217-189/sd=4/1442

     (۱) اصل فضیلت اور امتیاز کی چیز تقوی ہے ، جس کے فوائد و اثرات دنیا اورآخرت دونوں میں ظاہر ہوتے ہیں ، باقی نسبی شرافت کا بھی عرفا اعتبار کیا گیا ہے اور اسلام میں بھی فی الجملہ اس کی اہمیت ثابت ہے ؛ لیکن نسب کی بنیاد پر تفاخر حرام ہے ،یہ ایک اجمالی جواب ہے ، حقیقت یہ ہے کہ آپ کے سوال کا جواب تفصیل طلب ہے ، اس سلسلے میں آپ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمة اللہ کا رسالہ : اسلام اور نسبی امتیازات ( جواہر الفقہ: ۳۱۷/۴) ملاحظہ فرمالیں یا کسی عالم دین سے مکمل سن لیں، اس کے بعد اگر کچھ معلوم کرنا ہو تو معلوم کرلیں۔

    (۲) مفسرین کرام کے نزدیک ہمیں اس سلسلے میں تصریح نہیں مل سکی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند