• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173465

    عنوان: مخلوقات میں افضلیت کی ترتیب كیا ہے؟

    سوال: انسان وجنات وفرشتوں میں افضلیت کی ترتیب کیا ہے ؟ برائے مہربانی بحوالہ جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 98-64/B=02/1441

    اللہ کے مخصوص فرشتے عام انسانوں سے افضل ہیں۔ اور اللہ کے مخصوص بندے انبیاء کرام اور صلحاء و اولیاء ، فرشتوں سے افضل ہیں اور عام انسانوں سے افضل ہیں۔ اور عام انسان جنات سے بہتر ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند