• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 24981

    عنوان: سوال یہ ہے کہ” نیت کیا ہے“ کیا نماز کی نیت زبان سے کرنا بدعت ہے؟ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ” نیت کیا ہے“ کیا نماز کی نیت زبان سے کرنا بدعت ہے؟ 

    جواب نمبر: 24981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1434=1017-9/1431

    ”نیت“ دل کے ارادہ کا نام ہے، نیت دل سے کرلینا کافی ہے، ہاں اگر کسی کو نیت کا استحضار نہ رہتا ہو تو وہ زبان سے بھی نیت کرسکتا ہے، کیونکہ زبان دل کی ہی ترجمان ہے، زبان سے نیت کرنا بدعت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند