• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172089

    عنوان: خواب میں دیکھا ہے کہ استاذ مجھے اپنے ساتھ کہیں دور..

    سوال: مکرمی کم وبیش تین سال قبل میرے ایک استاذ کا انتقال ہو گیا ہے ۔ میں نے کئی بار خواب میں دیکھا ہے کہ وہ مجھے اپنے ساتھ کہیں دور لے جا رہے ہیں پھر دیکھتے دیکھتے ہم دنیا والوں کی نظر سے اوجھل ہو جاتے ہیں ۔ مجھے اس استاذ سے غیر معمولی تعلق خاطرتھا۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1034-834/SN=11/1440

    آپ کا اپنے مرحوم استاذ کے ساتھ جو گہرا لگاوٴ تھا خواب میں اسی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔ آپ اپنے استاذ کے لئے کثرت سے دعائے مغفرت کرتے رہیں، اس سے ان شاء اللہ انہیں بہت فائدہ پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند