• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149100

    عنوان: تفسیر احسن البیان اور اس کے مصنف کے بارے میں سوال

    سوال: ایک تفسیر احسن البیان مجھے تحفہ میں دیا گیا ہے جس کا مصنف حافظ صلاح الدین یوسف ہے ، ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ نیز مولانا جوناگڑھی صاحب اور مولانا صفی الرحمن مبارکپوری صاحب دیوبندی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 538-522/B=7/1438

    تفسیر احسن البیان ہماری نظر سے نہیں گذری البتہ اتنا معلوم ہے کہ جوناگڑھی کے ترجمہ قرآن پر حافظ صلاح الدین یوسف کا حاشیہ ہے، اور مولانا جوناگڑھی اور مولانا صفی الرحمن مبارکپوری انتہائی متعصب قسم کے غیر مقلد ہیں، یہ تینوں جادہٴ حق سے ہٹے ہوئے ہیں یعنی خود بھی گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے رہتے ہیں۔ اہل سنت وجماعت سے بھی ہٹے ہوئے ہیں۔ دیوبندی نہیں ہیں بلکہ دیوبندیوں کے پیدائشی دشمن ہیں۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ مزید عرض ہے کہ تفسیر احسن البیان میں نے دیکھی ہے، اس میں جابجا غیرمقلدین کے مسلک کی ترجمانی کی گئی ہے؛ اس لیے عام مسلمانوں کو اس طرح کی تفاسیر اور کتابوں کے مطالعہ سے گریز کرنا چاہیے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند