• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36354

    عنوان: خواب میں بیوی کو دیکھنا

    سوال: میں اپنا خواب بیان کرنا چاہتا ہوں۔ ایک سال پہلے میرا نکاح ہوا تھا، الحمدلللہ۔ میرے اور میری زوجہ کے درمیان خوب سکون ہے، الحمدللہ۔ ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے، ویسے ملنے کا انتظار تھا۔ میں نے حال ہی میں خواب دیکھا کہ میں کمرے کا دروازہ بند کرتا ہوں اور پیچھے مڑتا ہوں تو میری بیوی مسکراتے ہوے میرے بستر پر انتظار کر رہی ہوتی ہیں۔میں جاتا ہوں پھر ہم دونوں تھوڑا کھلتے ہیں۔ (معذرت اس بیباکی کی )، پر میری بیوی مجھے دیکھتی ہے اور میرا ختنہ دیکھ کر وہ بہت خوش ہوتی ہے کہ میں مسلمان ہوں، اور پھر ہم ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہیں۔ میری زوجہ کی کمر میں آج کل بہت درد ہے اور رخصتی میں دیر ہو رہی ہے۔ دوا کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیر۔

    جواب نمبر: 36354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 129=82-2/1433 (۱) ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ خوش گوار زندگی منجانب اللہ عطا ہوگی۔ (۲) نکاح کے بعد رخصتی میں تاخیر بعض مرتبہ مرض جسمانی کا بھی موجب بن جاتی ہے، پس آپ جلد از جلد رخصتی کرالیں، یہ رخصتی ہی ان شاء اللہ دوائے اکسیر کا کام دے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند